31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
گیس بحران پر بیان بازی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر عاصم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ گیس بحران پر سیاست نہ کی جائے، بیان بازی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ گیس بحران پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعدوفاقی وزیرپٹرولیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز کے اعتراضات کو وہ ضروری ہدایات کے ساتھ متعلقہ اداروں تک پہنچادیتے ہیں ، گیس بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رکھنے کے لئے تمام فریقین تعاون کریں۔