تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

ہاکی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاوٴنس مل گیا، انعامی رقم سے تاحال محروم

جنگ نیوز -


لاہور … قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چین کے خلاف ہوم سیریز کا ڈیلی الاوٴنس تو مل گیا لیکن کھلاڑی آسٹریلیا کے 3 ملکی ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد اعلان کی گئی ایک لاکھ روپے انعامی رقم کے منتظر ہیں۔ گزشتہ ہفتے قومی ہاکی ٹیم نے چین کے خلاف 4ٹیسٹ میچو ں پر مشتمل سیریز تو 4 صفر سے جیت لی جس کے ڈیلی الاوٴنس کی مد میں ہر کھلاڑی کو 7200 روپے کی رقم بذریعہ چیک مل گئی ہے، کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ ماضی میں ہوم سیریز کا ڈیلی الاوٴنس ڈالرز میں ملا کرتا تھا، لیکن اس بار پی ایچ ایف نے ڈیلی الاوٴنس پاکستانی کرنسی میں دیا ہے، سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاوٴنس طریقہ کار کے مطابق دیا گیا ہے، دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کی گئی ایک لاکھ روپے انعامی رقم ملنے کے منتظر ہیں، جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپیئن قاسم ضیاء نے آسٹریلیا کے 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر کھلاڑیوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.