31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند کی شدت برقرار رہے گی جب کہ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پارا چنار منفی 9، قلات، استور، ہنزہ منفی 8، کالام منفی 7، گوپس ، کوئٹہ منفی 6 ، گلگت منفی 5 اور مری میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسلام آباد میں کم از کم درجہ حرارت صفر، لاہور، فیصل آباد ایک ، پشاور 2، ملتان 3 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔