31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
بجلی کی لوڈشیڈنگ دو سے تین روز میں کم ہوجائے گی،نوید قمر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ دو سے تین روز میں کم ہوجائے گی۔ ایران کے اشتراک پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار والا گیس پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو متعلقہ وفاقی سیکریٹریز کے نہ آنے پر قائم مقام اسپیکر نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے تین دن میں جواب طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی میں ارکان نے بھی عدم دلچسپی دکھائی۔ وقفہ سوالات میں متعلقہ ارکان کی غیر حاضری پر نصف سے زائد سوالات موخر کرنا پڑے ، وزیر پانی و بجلی نویدقمر نے اجلاس کے دوران کہا کہ کیای ایس سی منافع سمیٹنے کے بجائے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر یا زاہدان میں 5 ہزار میگاواٹ کا گیس پر چلنے والا پاور پلانٹ ایران کے اشتراک سے لگایاجائے گا۔ نوید قمر نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کی وجہ گیس کی قلت اور پانی کے اخراج میں کمی ہے ، اب تھرمل پلانٹس کو فرنس آئل اور ڈیزل پر منتقل کیا جارہاہے۔ لوڈشیڈنگ کی صورت حال میں 2 سے 3 روز میں بہتری آجائے گی۔ قومی اسمبلی نیآج فضائی مال برداری کے قانون کا بل بھی منظور کیا جو سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔