تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

بینظیربھٹو کے قاتلوں کوبے نقاب کرکے سزا دی جائے،سندھ اسمبلی میں مطالبہ

جنگ نیوز -


کراچی …سندھ اسمبلی کیاجلاس میں بینظیربھٹوشہید کو قائد جمہوریت کی حیثیت سے خراج عقیدت پیش کرنیکی قرار داد پیش کی گئی جبکہ ارکان نے بینظیربھٹو کے قاتلوں کوبے نقاب کرکے سزا دینے کابھی مطالبہ کیا۔اسپیکرنثارکھوڑوکی زیرصدارت اجلاس میں کم عمرمائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کیلئے دعائے صحت اورکوئٹہ میں جاں بحق پولیس سرجن سید باقر شاہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اورنو سال مکمل ہونے پرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کومبارکباد پیش کی گئی۔ارکان نے شہیدبینظیر بھٹو کوانکی ملک اورجمہوریت کے لئے خدمات پرخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرپیش کی۔ارکان نے کہا کہ بینظیر بھٹونڈر،بہادر اورمنفرد شخصیت کی مالک تھیں،جنہوں نے عوام کیلئے جان دی۔ محترمہ کے قاتلوں کوعوام کیسامنے بے نقاب کر کے سرعام پھانسی دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تجویزدی کہ وقت کی کمی کی وجہ سے قرارداد کوپیرتک موخر کردیاجائے۔جس پر اسپیکرنے قرارداد پربحث کے لئے پیر کی صبح تک موخر کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.