تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

پارلیمانی کمیٹی اپنا اور تحقیقاتی کمیشن اپنا کام کرینگے، اسحاق ڈار

جنگ نیوز -


اسلام آباد … میمو گیٹ اسکینڈل کے خلاف پٹیشنر، مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں ،پارلیمانی کمیٹی اپنا کام کرے گی اور تحقیقاتی عدالتی کمیشن اپنا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے میموگیٹ اسکینڈل کے خلاف درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پربھاری ذمہ داری ہے، کوشش کریں گے کہ کمیٹی صحیح فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کمیٹی اپنا کام کرے گی اور کمیشن اپنا کام کرے گا، انہوں نے کمیشن پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت کا فیصلہ قبول ہے، میمو معاملے پر حقائق جلد سامنے آنے چاہئیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.