31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
پٹرول کی قیمت برقرار اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز ارسال
جنگ نیوز -
اسلام آباد … اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی فی لٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 10پیسے کمی کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھیج دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے58پیسے فی لٹر اضافہ بنتا ہے تاہم اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو تجویزدی ہے کہ اس اضافے کو پٹرولیم لیوی کے ساتھ ایڈجسٹ کر کے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جائے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10پیسے ، لائٹ ڈیزل 50 پیسے جب کہ مٹی کا تیل ڈیڑھ روپیہ فی لٹر سستا کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔ ایچ او بی سی کی قیمت 5 روپے روپے 13 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔