31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،ترجمان بی ایل اے
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ترجمان بی ایل اے نے کہا ہے کہ ہم اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کی شام کو کوئٹہ کے علاقے ارباب خان روڈ پر سابق وفاقی وزیر میر نصیر خان مینگل کے صاحبزادے کے گھر کے باہر ایک گاڑی میں نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔