تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کسی صورت غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرینگے، اے این پی سندھ

جنگ نیوز -
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء صرف پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے اور ہم کسی بھی صورت غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کریں گے۔ باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان کے مطابق شاہی سید نے کہاہے کہ موجودہ جمہوری سسٹم کو بچانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ سب سے موزوں فورم ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ شاہی سید نے کہاہے کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ کوئی بھی ادارہ حدود سے تجاوز نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.