31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
کراچی: کارپر فائرنگ سے ایم پی اے نعیم کھرل کے بھائی ڈاکٹر سلیم کھرل ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں جناح اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ ڈاکٹر سلیم کھرل جاں بحق ہوگئے ہیں۔وہ خیر پور سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نعیم کھرل کے بھائی اور اے آئی جی پولیس شرجیل کھرل کے رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے ظل حیدر کے مطابق ان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوئے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ اسٹریٹ کرائم کا نتیجہ ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ۔ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،ابتدائی طور پر یہ اسٹریٹ کرائم کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ادھر پی پی رہنماء وقار مہدی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔