تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

اوگرا نے گھریلو اور کمرشیل صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں13.98فیصدکردیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اوگرا نے یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے گیس13.98فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔پاور، سی این جی ،فرٹیلائزرسیکٹرزاور صنعتوں کے لیے اضافہ 13.58 سے لے کر 207 فیصد تک کیا گیا ہے۔اوگرادستاویز کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین پرگیس ڈویلپمنٹ سرچارج عائد نہیں کیا گیا۔ صنعتی شعبے کے لیے گیس کی قیمت 16.97فیصدبڑھائی گئی ہے جس میں 13روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ڈویلپمنٹ سرچارج بھی شامل ہے۔واپڈا اور کے ایسی کے لیے گیس 13.58 فیصد مہنگی کی گئی ہے جس میں27روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سرچار ج شا مل ہے۔ نجی بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمت میں 34.57فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس میں فی ایم ایم بی ٹی یو 70روپیسرچار ج شا مل ہے۔سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 13.98 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان ، پوٹھوہار ریجن اور خیبر پختونخوا میں سی این جی سیکٹر کے لیے گیس 38.63فیصد مہنگی کی گئی ہے جس میں141روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سرچاج ع شامل ہے ۔سندھ اور پنجاب میں سی این جی سیکٹر کے لیے گیس 27.79فیصد مہنگی کی گئی ہے جس میں79روپے فی ایم ایم بی ٹی یوسرچارج شامل ہے ۔ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت207فیصد مہنگی کی گئی ہے جس میں فی ایم ایم بی ٹی یو 197روپے سرچارج شامل ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.