31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
صحت خراب ہے پاکستان نہیں آسکتا،ایبٹ آباد کمیشن کو واجد شمس الحسن کا خط
جنگ نیوز -
لندن …ایبٹ آباد کمیشن کو پاکستان کے برطانیہ میں متعین ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے کمیشن کے روبرو حاضر نہیں ہوسکتے، دریں اثناء واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ انھوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیان سے انکار نہیں کیا ہے۔ادھر ایبٹ آباد کمیشن نے انٹر نیٹ کانفرنس کے ذریعے بیان لینے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد بعض حوالوں سے واجد شمس الحسن کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد کمیشن نے انھیں بیان کے لیے طلب کیا تھا۔