31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
ماتحت عدلیہ میں 100سے زائد ججوں کی کمی ہے، جسٹس مشیر عالم
جنگ نیوز -
کراچی … چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ صوبے کی ماتحت عدلیہ میں100سے زائد ججوں کی کمی ہے، نام بھجوائے جاچکے ہیں، لیکن کئی ماہ سے ججوں کی تقرری حکومتی نوٹی فکیشن کی منتظر ہے۔ وہ کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کوحسن کارکردگی کی شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ وکلا اور عدالتیں لازم و ملزوم ہیں، بار کا معیار جتنا بہتر ہوگا، عدالتوں کا معیار بھی اتنا ہی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نیاسال سندھ ہائیکورٹ میں نئے ججوں سے متعلق خوشخبری لائے گا۔ تقریب سے کراچی بار کے صدر ایم عاقل اور سیکریٹری حیدر امام رضوی نے بھی خطاب کیا۔