تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

لاہور : بین المذاہب ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضہ ہے، امریکی قونصل جنرل

جنگ نیوز -
لاہور … قائم مقام امریکی قونصل جنرل ٹیڈ گہر(ted gher)کا کہنا ہے کہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو قریب لانے اور ان کے درمیان برداشت کا کلچر بڑھانا وقت کا اہم تقاضا ہے، وہ لاہورمیں سینٹ انتھونی اسکول میں سیڈز آف پیس تنظیم کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ 3روزہ کیمپ میں 60مسلم، مسیحی اور سکھ طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ٹیڈ گہر کا کہنا تھا کہ مذاہب کی یکساں تعلیمات امن اور دوستی کا سبق دیتی ہیں اور ان کو جاننے سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ تقریب کے آخر میں طلبا اور طالبات نے امن کا نغمہ بھی پیش کیا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.