31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 3 گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی … اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ سی آئی ڈی حکام نے جیو نیوز کو بتایاکہ خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں قذافی چوک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان نعیم، عمران عرف امی اور سجاد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت عمران عرف ڈڈو کے نام سے ہوئی ہے، حکام نے بتایا کہ ملزمان مختلف جرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔