تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

لاہور: جعل ساز گروہ کے 2 افراد گرفتار، جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد

جنگ نیوز -
لاہور … لاہورمیں مسلم ٹاوٴن پولیس نے جعل سازگروہ کے دو افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں جعلی مہریں، میڈیکل سر ٹیفکیٹ اور ویزہ کی ٹکٹیں برآمد کرلی ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سے 11جعلی پاسپورٹ، 85 میڈیکل سر ٹیفکیٹ، 11 جعلی مہریں اور 10 ہزار سے زائد اومان کی ویزہ ٹکٹیں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزمان میں شبیر اورپرویز شامل ہیں جبکہ ان کا سرغنہ جاوید فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ میٹرک سے لے کر ایم اے، ایم ایس سی تک درجنوں جعلی اسنا د بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے وحدت روڈ پر دفتر بھی بنارکھاتھا ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.