31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
پشاور: نواحی علاقے کے اسکول میں دھماکہ، عمارت کو جزوی نقصان
جنگ نیوز -
پشاور … نواحی علاقے بڈھ بیر میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخ محمدی میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا۔ جس سے اسکول کے 2 کمرے تباہ ہو گئے۔ تاہم باقی عمارت محفوظ رہی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔