31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
پشاور: 40 اشتہاریوں سمیت 60 جرائم پیشہ افراد گرفتار، پولیس
جنگ نیوز -
پشاور … پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 40 اشتہاریوں سمیت 60 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 40 اشتہاری گرفتار ہوئے جبکہ 20 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 14 پستول، 2 کلاشنکوف، 2 کلا کوف، 3 رائفلز اور 13 ہزار سے زیادہ کارتوس، 58 بوتل شراب اور چند روز قبل چھینی گئی ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔