تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

ن لیگ استعفوں کا آپشن استعمال نہیں کریگی، اعتزاز احسن

جنگ نیوز -
لاہور … پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر سپریم کورٹ بار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، مسلم لیگ ن استعفوں کا آپشن استعمال نہیں کرے گی کیونکہ اس سے انکا اپنابھی نقصان ہے۔ لاہور میں ایک آرٹ ایگزی بیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے میمو کیس کو قابل سماعت قرار دیکر ایک دروازہ کھول دیا ہے، سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن تمام فریقین کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دیگا، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تیسری سیاسی طاقت کے طور پر ابھری ہے، سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے اکثر فون پر بات ہوتی ہے، بڑے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ رہا اب تو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.