31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
سال نو پر کراچی میں ساحل کو جانیوالے راستے کنٹینر لگا کر بند
جنگ نیوز -
سال نو پر کراچی میں ساحل کو جانیوالے راستے کنٹینر لگا کر بند
کراچی…سال نو کی آمد کے موقع پر کراچی میں ساحل کو جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے جا رہے ہیں۔سال نو 2012 کی آمد کے سلسلے میں سی ویو کے علاقے میں تمام لنک روڈ پر کنٹینر لگا کر انھیں بند کیا جارہاہے۔ 31 دسمبر کی رات کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد سی ویو کا رخ کر تی ہے ، کسی نا خوش گوار حادثے کے پیش نظر کنٹینر لگا کر راستے بند کردیے جاتے ہیں۔ اس دوران سی ویو جانے کے لئے ایک راستہ کھولا جائے گا اور دوسری جانب خیابان اتحاد سے اخراج ہو گا۔سال نو کی رات سمندر پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ساحل پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات ہو گی۔