31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
کراچی: سلیم کھرل کا قتل ،ینگ ڈاکٹرز کا تین روزہ سوگ کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی: سلیم کھرل کا قتل ،ینگ ڈاکٹرز کا تین روزہ سوگ کا اعلان
جناح اسپتال میںآ ج ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات بند رہینگے
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن پنجاب چورنگی کے قریب فائرنگ سے جناح اسپتال کے ڈاکٹر سلیم کھرل جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کا نتیجہ لگتا ہے ،پولیس کے مطابق پنجاب چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جناح اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کے انچارج سلیم کھرل کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرسلیم کھرل پیپلز پارٹی کے خیرپور سے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے بھائی تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر اسٹریٹ کرائم مزاحمت کانتیجہ لگ رہاہے تاہم تحقیقات کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سلیم کھرل کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور مذمت کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔جناح اسپتال پر میڈیا سے گفتگو کرتے سے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پنجاب چورنگی پر 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات کرنے کے احکامات اور ایس ایچ او کلفٹن کو معطل کردیا ہے،سلیم کھرل میرے دوست اور کلاس فیلو تھے،جبکہ گاڑی میں اس وقت انکا بیٹا اور بیوی بھی موجود تھے۔جبکہ دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کے مطابق ڈاکٹر سلیم کھرل کے قتل کے خلاف احتجاجاً آج جناح اسپتال میں شعبہ حادثات کے علاوہ تمام شعبہ جات بند رہیں گے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بھی ڈاکٹر سلیم کھرل کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔