تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ ، تیاریاں آخری مراحل میں

جنگ نیوز -


گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جلسہ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔لوگوں کا جلسے کے حوالے سے کافی جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ عوام لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ آچکی ہے اور اب ہم حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، حکومت کے خاتمے تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھے گے۔جلسہ گاہ میں 30ہزار کرسیاں لگائی ہیں۔جبکہ گراوٴنڈمیں ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.