31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47
لاہور:گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ،ماں زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ایک گھر میں آگ لگنے سے پولیس کانسٹیبل کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمپریس پارک میں ایک گھر کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں زخمی ہوگئی۔بچوں کا باپ پولیس کانسٹیبل ہے جو آگ لگنے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گھر میں گیس ہیٹر جل رہا تھا تاہم لوڈشیڈنگ کے باعث جب ماچس جلائی گئی تو گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔