تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

فیصل آباد ، پولیس فائرنگ سے ہلاک شخص کے ورثاء کا احتجاج

جنگ نیوز -


فیصل آباد … فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں سرگودھا پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران مزاحمت پر ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعہ کے خلاف پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، مظاہرین نے پولیس اہل کاروں سے اسلحہ چھین لیا اور ایک پولیس چوکی کو آگ لگادی۔ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد صادق ڈوگر کے مطابق سرگودھا پولیس نے نواحی گاؤں 67گ ب میں کارروائی کے دوران ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پرایک شخص ہلاک ہوگیا اورسرگودھا پولیس فرار ہوگئی۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے لاش رکھ کر جڑانوالہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے پولیس اہل کاروں سے اسلحہ چھین لیا اور جڑانوالہ روڈ پر پولیس چوکی کو آگ لگادی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.