تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، اہلکار شہید

جنگ نیوز -
میرانشاہ… شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقہ بویا دتہ خیل میں شسدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے باعث گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.