تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:47

بھارت :سمندری طوفان نے40افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -


کراچی… رفیق مانگٹ…بھارت میں سمندری طوفان نے 40افراد کی جان لے لی۔خلیج بنگال سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیزی سے آنے والے ’تھین‘ Thaneنامی سمندری طوفان نے بھارت کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچائی ہے،تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جیا للیتاJayalalithaa نے فوری امدادی کاموں کیلئے 150کروڑ روپے جاری کردیئے۔ضلعی ایڈ منسٹریٹر وی امیت والی کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کڈلور میں22سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔50ہزار سے زائد جھو نپڑے نما گھروں کا نقصان ہوا۔مالی نقصان کا اندازہ لگا نا ابھی باقی ہے۔ متاثرہ علاقے میں بجلی اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ طوفانی لہروں نے ایک مال بردار بحری جہاز کو چنئی کے ساحل پر دھکیل دیا ہے اور ستر کشتیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ہر سال بھارت اور بنگلا دیش خلیج بنگال سے آنے والے سمندری طوفانوں کی زد پر ہوتے ہیں۔ 2009ء میں ایلا نامی سمندری طوفان سے جنوبی بنگلا دیش میں 3 سو افراد ہلاک اور چار ہزار کلومیٹر پر مشتمل علاقے میں سڑکیں اور بند تباہ ہوگئے تھے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.