31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:20
نئے سال کی آمد: حکومت ِ سندھ نے دفعہ 144نافذکردی
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی…حکومتِ سندھ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر 24گھنٹے کیلئے دفعہ 144نافد کردی ہے جس کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے،کریکر کے دھماکے کرنے اور بغیر سائلینسر کے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کل دوپہر 12بجے تک نافذ رہے گی۔