تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:25

پشاور میں گیس کے کم پریشر کا سلسلہ تاحال جا ری ،صارفین پریشان

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا سلسلہ تاحال جا ری ہے۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پشاور میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کے کم پر یشر نے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کیے ہیں۔ صبح ہو تے ہی گیس کا پریشر کم ہو جا تا ہے۔ جس سے خواتین کو گھریلو امور میں مشکلات درپیش ہیں۔ اسی طرح شام کے اوقات میں بھی گیس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جس سے ریسٹورنٹس اورتندوروں کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ محکمہ سو ئی گیس کے مطابق سردیوں میں گیس سکڑنے سے بعض علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.