31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:25
ڈیرہ غازی خان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے پولیو کا شکار ہونے والی صائمہ میں سرکاری سطح پر پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں پولیو وائرس کے ایک نیاکیس سامنے آگیاہے پولیو کا شکار ہونے والی تین سالہ صائمہ کی سرکاری سطح پر پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے تحصیل کوٹ چھٹہ کی نواحی بستی قیصر والا کے رہائشی عابد حسین نے بتایا کہ اس سے پہلے اس کی بچی 13 سالہ سلمی میں بھی پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی تھی اور وہ معذوری کی زندگی گذار رہی ہے جبکہ تین سالہ صائمہ میں اب پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔