31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:36
امریکا:ہالی ووڈ میں نامعلوم افراد نے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ہالی ووڈمیں نامعلوم افراد نے کئی مکانوں اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو آگ لگادی،تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کیلی فورنیا فائر فائٹرز کا کہناہے سال نوسے ایک روزپہلے لگائی گئی آگ کاسبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔زیادہ ترمقامات پر، پارک گاڑیوں کوآگ لگائی گئی جس سے مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک فائرفائٹرزخمی بھی ہواہے تاہم گھروں اورگاڑیوں میں ممکنہ طورپر موجود کسی شخص کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی۔ لاس اینجلس پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں۔