31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:36
گوجرانوالہ میں ن لیگ کا جلسہ، لوگوں کی آمد جاری
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ… گوجرانوالہمیں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں تقریباایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے ۔اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،،جلسہ سے مسلم لیگ ن کیصدر میاں نواز شریف اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔لوگوں کا جلسے کے حوالے سے کافی جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ عوام لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ آچکی ہے اور اب ہم حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، حکومت کے خاتمے تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھے گے۔جلسہ گاہ میں 30ہزار کرسیاں لگائی ہیں۔جبکہ گراوٴنڈمیں تقریبا ایک لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جلسہ گاہ میں ن لیگ کے رہنماوٴں کے پہلوانوں کے روپ میں پوسٹرز بھی آوایزاں کئے گئے ہیں جن میں جاوید ہاشمی کا پوسٹر بھی شامل ہے۔