تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9

سرتاج عزیز کی ن لیگ کا جنرل سیکریٹری بننے سے معذرت

جنگ نیوز -


لاہور… سرتاج عزیز نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد اقبال ظفر جھگڑا کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز کا نام مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے زیر غور تھا،لیکن انہوں نے نون لیگ کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ 83سال کی عمر میں زیادہ بھاگ دوڑ نہیں کرسکتا اس لئے جنرل سیکریٹری کی بجائے مسلم لیگ ن کا وائس چیئرمین کے طور پر وہ خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلم لیگ ن کی جانب سے جنرل سیکریٹری کے عہدے لینے سے سرتاج عزیز کی معذرت قبول کرلی گئی جس کے بعد اقبال ظفر جھگڑا کو مسلم لیگ ن کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.