31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9
کراچی،ڈاکٹر سلیم کھرل کے قتل کے خلاف جناح اسپتال بند
جنگ نیوز -
کراچی… گذشتہ روز ڈاکٹر سلیم کھرل کے قتل کے خلاف آج جناح میڈیکل پوسٹ گریجویٹ سینٹر اور سول اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ سرجری اور او پی ڈی سمیت تمام آپریشنز بند ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو اس وقت دہشت گردی کی لہر کا سامنا سب سے زیادہ ہے ڈاکٹرز دوسروں کی جان بچاتے ہیں لیکن انکی جانوں کی کوئی قیمت نہیں جبکہ آئے روز اسطرح کے واقعات کا ہونا اب قابل قبول ہے اور اسی وجہ سے ہاسپٹلز کی او پی ڈیز بند کی گئیں ہیں دوسری جانب کراچی کے دو بڑے مرکزی اسپتالوں کے بند ہونے کی وجہ سے شہر کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ او پی ڈی بند ہونے کی خبر ان تک نہیں پہنچ سکی اور سی این جی کی بندش کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کے باعث وہ بہت مشکل سے اسپتال پہنچے ہیں۔