تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9

خیبرایجنسی، قبائلی رہنما کے حجرے کے سامنے دھماکا،2بچے جاں بحق

جنگ نیوز -


پشاور… خیبرایجنسی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے قبائلی رہنما کے حجرے کیسامنے کئے گئے دھماکے میں دوبچے جاں بحق،اوربچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ کوغہ خیل میں قبائلی رہنما ملک رسول جان کے حجرے میں کوغہ خیل قبیلے کے عمائدین کا جرگہ جاری تھا،جب کھانے کے وقفہ کے دوران جرگہ عمائدین کھانا کھانے کے لیے اٹھے تو پہلے سے نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پرہی جاں بحق اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں قبائلی عمائدین بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل اسپتال جبکہ تین شدید زخمیوں پشاوراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.