31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:36
اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روانہ
جنگ نیوز -
لاہور… ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے، اعصام الحق کا کہناہے کہ وہ آسٹریلین اوپن میں نئے پارٹنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ شادی کے بعد اعصام الحق آسٹریلیا میں پہلا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ اعصام کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیماری کیباعث ان کے ہمراہ نہیں جارہیں اعصام الحق نے کہاکہ وہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس دکھا کر رینکنگ بہتر بنانے کے ساتھ اولمپکس میں جگہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سے واپس آکر وہ ڈیوس کپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔