31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:20
پہلوانوں کاشہر:سیاسی اکھاڑہ،جلسےکیلئےاسٹیج سج گیا
اے آر وائی - پہلوانوں کے شہر میں سیاسی اکھاڑہ سج گیا، ن لیگ کے جلسے میں شرکت کیلئے اسٹیج سجادیا گیا، کارکنوں کی آمد جاری، مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں جلسہ کررہی ہے۔
جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس حوالے سے پورے شہر کو سجایا گیا ہے۔ شہر میں نواز شریف کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ دوسرے شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور رانا مشہود کے علاوہ دیگر ارکان قومی اسمبلی نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔