تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:58

حامد کرزئی کا طالبان سے متعلق امریکی نائب صدر کے بیان کا خیرمقدم

جنگ نیوز -


کابل… افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے افغانستان میں امن اور استحکام کی طرف قدم قراردیا ہے ،، افغان اکیڈمی آف سائنس میں بات کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی نے کہاکہ وہ اوبامہ انتظامیہ کے طالبان سے متعلق بیان پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو امید ہے کہ اس اعلان سے افغانستان میں امن اور استحکام آئے گا ۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں امریکی نائب صدرجو بائیدن نے نیوزویک کو ایک انٹرویو میں کہا عسکریت پسندوں سے امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بائیڈن کا کہناتھا کہ اوبامہ انتظامیہ اوردیگر حکومتیں طالبان کے ساتھ دس سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے امن عمل کی کوششیں کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.