31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
بنارس اورقرب و جوار کے علاقوں کو نظرانداز کیا گیا، جماعت اسلامی کراچی
جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی غربی، محمد اصاق خان کا کہنا ہے کے موجودہ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بنارس اور اس کے اطراف کے علاقوں کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو کئی پریشانیاں درپیش ہیں۔کل بنارس چوک پرہونے والے جلسے کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اصاق خان کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں ضلع غربی کے مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی اور ان کا حل بھی نکالنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کے بنارس اور کٹی پہاڑی کے علاقو ں میں پانی اور گیس جیسی بنیادی صہولتیں فراہم نہیں جی جا رہیں اور وہاں کے مکینوں کو محسوس ہوتا ہے کے شاید وہ کراچی کا حصہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کے جماعت اسلامی نے پہلے یہ مسلے حل کر کے دکھائے ہیں، پانی بھی فراہم کیا ہے اور گیس بھی جبکہ ان علاقوں مین اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی تھیں۔