31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
جوڈیشل آمریت کیخلاف جدوجہد کیلئے تیار رہنا ہو گا، پیپلزلائرز فورم
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزلائرز فورم پنجاب کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ وکلاء کو اب ملک میں جوڈیشل آمریت کے خلاف جدوجہد کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب میں مقررین نے کیا۔ان کاکہنا تھاکہ نوازشریف نے فرمائشی پٹیشن داخل کرکے سپریم کورٹ کوسیاسی اکھاڑہ بنادیا۔ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ عدلیہ عوام کی ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کاساتھ دیا ،یہ تاریخ ایک بار پھر دُہرائی جارہی ہے۔تقریب میں بے نظیر بھٹو کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔