تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن ، 135 افراد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے 120 ویں کانووکیشن میں 135 افراد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں، پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے کانووکیشن کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی۔ ایم اے،ایم ایس سی اورایم فل میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا کوگولڈ میڈل بھی دیئے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹرمجاہد کامران نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک میں ترقی ممکن نہیں، پاکستان میں تعلیمی بجٹ انتہائی کم ہے اسے مجموعی بجٹ کا کم از کم چارفیصد ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحرانوں کاحل صرف تعلیم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.