تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:9

کراچی میں دودھ کی قیمت میں6روپے کی کمی،60روپے فی کلو مقرر

جنگ نیوز -


کراچی… کمشنر کراچی روشن علی شیخ کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 6 روپے کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کمشنرکراچی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمت 60 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں دودھ کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دودھ کی مقررہ قیمت سے زیادہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی کوالٹی میں اور مقدار میں سمجھوتہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.