تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:36

لاہور: سپنا کھوسہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور … لاہور کی سیشن کورٹ نے سپنا کھوسہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی، دوست محمد کھوسہ کی جانب سے غلط دستاویزات دینے پر پولیس کو کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری نذیر کی عدالت میں ہوئی، عدالت کا کہنا تھا کہ سپنا کے نکاح نامے اور شناختی کارڈ پر مثل خان کا نام درج ہے، اس کے باوجود پولیس کارروائی کیوں نہیں کر رہی، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کو 6 جنوری کو ایف آئی آر کی کاپی ساتھ لانے اور دوست محمد کھوسہ کی جانب سے غلط دستاویزات دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.