31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:10
عمران خان ہمت ہے تو آؤگھوڑا اور میدان دونوں حاظر ہیں،نثار
اے آر وائی - مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا کراچی جلسہ میچ فکسنگ ہے اور جھوٹے وعدوں سے کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نےعمران خان کو مقابلے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میدان اور گھوڑا دونوں حاظر ہیں۔
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی مٹی سے وفا کی خوشبو آ رہی ہے ، آج کے جلسے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اللہ نے چاہا تو کھلاڑی مداری آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا آج کا جلسہ دیکھ کر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہیں ہیں، جنرل پرویز مشرف کو ن لیگ نے آپ لوگوں کی مدد سے شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایسی نہیں جو ہوا کے جھونکے سے آگے پیچے ہو جائے۔ نواز شریف ہی اس ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں عمران خان آزادی اور انقلاب کی صرف باتیں کرتا ہے۔