تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:47

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت پھر بڑھنے لگی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ملک کے بالائی اور انتہائی شمالی علاقوں میں سردی کی شدت پھر بڑھنے لگی ہے جبکہ ملک کے دیگر مقامات پر خشک اور سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے، اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہے گا ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک صبح کے وقت دھند کی شدت برقرار رہے گی، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پارا چنار، قلات اور ہنزہ میں منفی 9 ، استور، کالام میں منفی 8 ، گوپس میں منفی 7 اور گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت صفر، لاہور،مظفرآباد 1، کوئٹہ منفی 7، پشاور 1 اور کراچی 13ڈ گری سینٹی گریڈ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.