تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:47

لاہور :ریل مزدور اتحاد کا بینکوں کے ذریعے تنخواہ وصول نہ کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور … ریل مزدور اتحاد کے رہنماوٴں نے بینکوں کے ذریعے تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرانے طریقہ کار کے تحت تنخواہیں ریلوے دفاتر سے ادا نہ کی گئیں تو 4 جنوری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انجن شیڈ لاہور میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ریل مزدور اتحاد کے رہنماء سرفراز خان نے کہاکہ ریلوے ملازمین کی اکثریت کم تعلیم یافتہ بلکہ ان کے بینک اکاوٴنٹ بھی نہیں، ان کیلئے چیکوں کے ذریعے تنخواہ کا حصول آسان نہیں، عنایت علی گجر کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی کمی کے باعث ایک طرف ریلوے، برانچ لائنوں کی درجنوں ٹرینیں بند کر رہی ہے تو ددسری طرف چیئرمین کی ٹرین کے آگے پائلٹ انجن چلایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.