31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:43
بغیر دودھ کی چائے پئیں، دل کی بیماریوں سے بچیں
اے آر وائی - بغیر دودھ کی چائےکا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے بغیر دودھ کی چائے کےروزانہ تین کپ پینے سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات ساٹھ فیصد کم ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق بغیردودھ کی چائے کا باقاعدگی سے استعمال خون کو شریانوں میں جمنے سے روکتا ہے۔ بغیر دودھ کی چائے ٹائپ ٹو ذیابیطس کےاور دیگر بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔