31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:47
چار ارب بچانے کیلئے اسی ارب روپے ماہانہ کی انڈسٹری بند کی جا رہی ہے،اپٹما
جنگ نیوز -
لاہور…اپٹما رہنماوٴں کاکہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بند کرنا حکومت کی نرالی پالیسی ہے، ماہانہ چار ارب روپے بچانے کے لئے اسی ارب روپے ماہانہ کی انڈسٹری بند کی جا رہی ہے جس سے ایک کروڑ مزدور بھی بے روزگار ہو گئے ہیں لاہور ہیڈ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز اور دیگر رہنماو ں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب ڈالر ماہانہ برآمدات کے بجائے گیزر ہیٹر اور سی این جی کو ترجیح دے کر فیکٹریوں کو گیس بند کر دی ہے ،گاڑیوں میں تین ہزار ماہانہ کی بچت اور سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر گیزر چلانے کی خاطر ایک کروڑ مزدروں سے روزگار چھین لیا گیا ہے، چیئرمین اپٹما پنجاب زون احسن بشیر نے کہا کہ انڈسٹری پر سی این جی کو ترجیح دینے سے چند روز میں ڈالر سو روپے کا ہو جائے گا۔وائس چیئرمین اکبر شیخ کا کہنا تھا کہ صنعت کار تو بحران میں گزارہ کر لیں گے مزدور کہاں سے کھائیں گے ۔