تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:47

کراچی: سی آئی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -


کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے پنجابی طالبان استاد اسلم گروپ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی سول لائنز میں ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی ڈی نے نیشنل ہائی وے پر شاہ لطیف ٹاوٴن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پنجابی طالبان استاد اسلم گروپ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد خود کش بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں، اغواء برائے تاوان، قتل، پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 145 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 2 تیار شدہ خود کش جیکٹ، 23 راکٹ گولے، 6 ڈیٹونیٹر، 3 کلاشنکوف، 2 کلو گرام بال بیرنگ، 10 کلو گرام کھاد اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں پنجابی طالبان استاد اسلم گروپ کا امیر سندھ علاوٴ الدین عرف شاکر اللہ عرف ڈاکٹر عرف عبداللہ بھی شامل ہے۔ گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں نے کراچی میں ہونے والی بڑی اہم کارروائیوں کا انکشاف بھی کیا ہے اور انہوں نے استاد اسلم (امیر پنجابی طالبان) کی ہدایت پر اہم شخصیات، پولیس کے اعلیٰ افسران، جج صاحبان، سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنے اداروں کے دفاتر کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانہ تھا، اس کے علاوہ سینٹرل جیل میں قید گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.