تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26

عمران خان اسٹیڈیم نہیں بھر سکتے، ہمارا مقابلہ کیا کرینگے،چوہدری نثار

جنگ نیوز -


گوجرانوالہ…مسلم لیگ نون کے رہنما اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیڈیم نہیں بھر سکتے، ہمارا مقابلہ کیا کرینگے، جن لوگوں کے کندھوں پر انقلاب کا نعرہ لگایا جارہا ہے وہ مشرف کی ٹیم ہے ،گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ عمران خان مینار پاکستان پر کشمیر آزاد کرانے کی بات کرتے ہیں اور بھارتی ٹی وی پر کشمیر کو پس پشت ڈال دیتے ہیں ،کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف کچھ نہ بولنا میچ فکسنگ نہیں تو کیا ہے۔ انکا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن وعدے نہیں کرتی اسکا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ نون لیگ کے غبارے میں کسی نے ہوا نہیں بھری ،ہم پاکستان کے عوام کی تاریخ اور تقدیر بدل ڈالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.