1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:26
خیبر پختون خوا میں 2جنوری کوتمام سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور…سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور سمیت صوبے بھر میں قائم تمام اسٹیشنز دو جنوری سے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خان خٹک نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نامنظور ہے ،کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا جس کے خلاف پشاور سمیت صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو دو جنوری سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمل درآمد یکم جنوری کی رات گیارہ بجے سے شروع کر دیا جائے گا۔ پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ حکومت جب تک سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم نہیں کر تی اس وقت تک تمام اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ان مطالبات میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا، گیس پریشر کی بحالی، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی تبدیلی شامل ہیں۔